کان کے امراض
کان کے مختلف امراض ہیں:
کان بہنا
یہ مرض اکثر بچوں کو لاحق ہوتا ہے لیکن کبھی بڑوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ اس مرض میں کان کی بیرونی سطح پر سوزش ہوتی ہے،پھر وہ متورم ہو جاتی ہے اور اس میں پیپ پر جاتی ہے۔ اس کے بعد وہاں سے رطوبت بہنے لگتی ہے۔ درد کی شدت کی وجہ سے نیند بھی نہیں آتی۔ یہ علامت بائیں کان میں پائی جاتی ہے۔
اسباب:
کان کی مزمن سوزش اور ورم
کان کا درد
رطوبات اور سردی کی زیادتی کی سے اعصاب پر دباؤ پڑنے سے درد ہوتا ہے لیکن جب اعصاب میں سوزش بڑھ جائے تو خارش و پھنسیاں اور اورام بارد کی صورت بھی پیدا ہو جاتی ہے اور کبھی رطوبات میں تعفن پیدا ہو کر ورم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح سر، آنکھ، ناک اور منہ میں بھی اس تحریک سے درد ہو تو کان میں بھی درد ہوتا ہے اور اگر مرض مزمن ہو جائے تو کان میں پیپ اور کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں۔ یہ ساری علامات صرف دائیں کان میں ہوتی ہیں۔
بعض اوقات کان میں شدید درد ہوتا ہے جس کی ٹیس کان کے اطراف اور اوپر والے تمام حصہ کو پریشان کر دیتی ہے۔
اسباب:
سخت سردی لگنا
کان میں پھنسی یا زخم ہونا
سوزش
شدید خارش
کان میں پانی پڑ جانا
میل کچیل بن جانا
آتشکی زہر
اونچا سننا
کان کے اندرونی پردہ غشاء مخاطی پر سوزش ہو جانے سے قوت سماعت میں اس طرح سے فرق آجاتا ہے کہ مریض سنتا ہے لیکن کم سنائی دیتا ہے، بوجھل پن محسوس ہوتا ہے۔ اس کا آغاز بائیں کان میں ہوتا ہے اور ان مریضوں کو آنتوں میں سوزش اور ورم کی شکایت ہوتی ہے۔ تپ محرقہ معویہ(ٹائیفائیڈ بخار) کے مابعد اثرات سے یہ عارضہ لاحق ہوتا ہے اور آنتوں میں درد رہتا ہے، زبان پر پیلی تہہ ہوتی ہے۔
اسباب:
تپ محرقہ معویہ کے اثرات بد
