Menu
تعلیمی1 منٹ پڑھائی

صرع/ مرگی

مرگی ایک ایسی حالت ہے جس میں مریض کو دورہ پڑتا ہے، مکمل بے ہوشی اور تشنج ہوتا ہے۔ دورے کے دوران منہ سے جھاگ نکل سکتی ہے اور انگلیاں مڑ جاتی ہیں۔ یہ بیماری اکثر بچپن میں شروع ہوتی ہے اور دورہ عموماً ایک سے دس منٹ تک رہتا ہے۔

صرع (مرگی)

صرع (مرگی) مجاری اعصاب میں سدہ واقع ہونے سے روح نفسانی مجری طبعی میں نفوذ کرنے سے رک جاتی ہے جس سے بدن میں تشنج پیدا ہو جاتا ہے۔ اعصاب میں تحریک سے غدد میں تحلیل اور عضلات میں تسکین سے کنٹرول نہیں رہتا یعنی عضلات قائم رکھنے کی قوت کھو جاتی ہے جس سے مریض بے ہوش ہو کر گر پڑتا ہے۔ عموماً یہ دورہ اس وقت پڑتا ہے جب مریض پانی یا کوئی تیز چمکدار چیز دیکھتا ہے۔ دورے کے وقت منہ سے جھاگ نکلتی ہے اور ہاتھ کی انگلیاں مڑ جاتی ہیں۔ یہ حالت تقریباً ایک سے دس منٹ تک رہتی ہے۔ کبھی اس سے زیادہ بھی ہو جاتی ہے۔ صرع اکثر بچپن میں شروع ہوتا ہے اس لئے بچوں کے صرع کو ام الصبیان کہتے ہیں۔ اس میں آتشک کے زہر کو بہت دخل ہے۔ مرگی کے مریضوں میں خوف اور ڈر زیادہ پایا جاتا ہے۔ مریض کمزور اور دبلے ہو جاتے ہیں۔ پھر رفتہ رفتہ بعض اعضاء خصوصاً ہاتھ، پاؤں اور ٹانگیں مڑ جاتے ہیں۔ کبھی کمر بھی جھک جاتی ہے اور دورے پڑنے اور بے ہوش ہونے والے امراض کے ساتھ اس کا فرق یہ ہے کہ اس میں مکمل بے ہوشی اور تشنج ضرور ہوتا ہے۔

وجوہات

  • تر گرم تر سرد خشک اشیاء کا بکثرت استعمال

  • آتشکی زہر

متعلقہ بیماریاں

مرگی (صرع) کی علامات اور اسباب