Menu
تعلیمی2 منٹ پڑھائی

لقوہ

لقوہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں چہرے کا ایک حصہ ٹیڑھا یا کمزور ہو جاتا ہے۔ مریض آنکھ پوری طرح بند نہیں کر پاتا، رال بہتی رہتی ہے اور سیٹی یا پھونک مارنے میں دشواری ہوتی ہے۔ متاثرہ آنکھ سوتے وقت بھی کھلی رہ سکتی ہے اور اکثر سر درد بھی ساتھ ہوتا ہے۔

لقوہ

لقوہ کے معنی عقاب کے ہیں، جب وہ بیٹھتا ہے تو اپنا چہرہ ایک طرف کر کے بیٹھتا ہے۔ اس حالت میں اس کی باچھ فراخ ہوتی ہے چونکہ اس مرض میں مریض کا چہرہ ٹیڑھا اور باچھ فراخ ہوتی ہے اس لئے اسے لقوہ کہتے ہیں۔ جب چہرہ دائیں طرف ٹیڑھا ہو جاتا ہے اس وقت بائیں طرف باچھ بند نہیں ہوتی۔ مریض تھوک سکتا ہے اور نہ ہی سیٹی بجا سکتا ہے اور نہ ہی پھونک مار سکتا ہے۔ بائیں آنکھ سوتے وقت بھی کھلی رہتی ہے۔ جب وہ پانی پیتا ہے تو باہر آ جاتا ہے اور منہ سے رال بہتی رہتی ہے۔ دونوں ہونٹ اور آنکھوں کی پلکیں اچھی طرح نہیں ملتیں۔ لقوہ عموماً دو اسباب سے ہوتا ہے:

  1. استرخاء

  2. تشنج عضل اجفان/ تشنج عضلات وجھ

جو لقوہ استرخاء سے پیدا ہو اس میں اگر ایک جانب جھکے گی تو اس کے ساتھ دوسری جانب بھی مائل ہوگی یعنی ڈھیلی ہو کر اپنی اصلی ہیئت سے متغیر ہو جائے گی۔ اگر استرخاء قوی سبب سے ہو۔ اگر ضعیف سبب سے ہو تو ایک ہی جانب میں استرخاء ہو گا۔ جو لقوہ تشنج سے پیدا ہوتا ہے اکثر یہی قسم واقع ہوتی ہے۔ ایک طرف میں پیدا ہوتا ہے یعنی دائیں طرف چہرہ ٹیڑھا ہو جاتا ہے۔ اگر چہرہ بائیں طرف مڑ جائے تو ساتھ فالج ہو جاتا ہے۔

لقوہ استرخائی:

اس کی علامات یہ ہے کہ اس جانب حرکت میں ضعف ہوا ہے اور حواس مکدر ہو جاتے ہیں اور جلد میں نرمی پیدا ہو جاتی ہے اور عضلات میں بھی لینت ظاہر ہوتی ہے اور تمدد محسوس نہیں ہوتا اور نیچے والی پلک کچھ اتری ہوئی نظر آئے اور اس جھلی کا نصف جو حنک پر اس آنکھ کے سامنے ہے، مسترخی اور ڈھیلا ہو جائے اور اس میں استرخاء کا ظہور ہو جاتا ہے۔

علامات

  • چہرے کی ایک طرف نفخہ یعنی چہرہ پھولا پھولا اور جلد پتلی نظر آتی ہے

  • اس طرف سے پھونک اور لعاب دہن کی گرفت نہیں ہوتی

  • اکثر ہمراہ لقوہ کے سر درد ہوتا ہے

وجوہات

  • سرد خشک اشیاء کا بکرت استعمال

  • ضلیظ بلغم اور سوداء کا اختلاط

  • ضربہ وسقطہ

  • سلعہ دماغ

متعلقہ بیماریاں

لقوہ (چہرے کا فالج) کی علامات اور اسباب