Menu
تعلیمی1 منٹ پڑھائی

سکتہ

سکتہ: اس علامت ممیں مریض کی دفعتہََ حس و حرکت بند ہو جاتی ہے اور مریض مردہ کی طرح چت بے ہوش پڑا رہتا ہے، یہ جمود کی انتہا ہے۔ اس میں دماغ کے اندر باہر اس قدر رطوبت اور بلغم بھر کر جم جاتی ہے کہ سدہ تامہ کی شکل واقع ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اور کبھی فالج بھی ہو جاتا ہے۔

جائزہ

سکتہ: اس علامت میں مریض کی دفعتہََ حس و حرکت بند ہو جاتی ہے اور مریض مردہ کی طرح چت بے ہوش پڑا رہتا ہے، یہ جمود کی انتہا ہے۔ اس میں دماغ کے اندر باہر اس قدر رطوبت اور بلغم بھر کر جم جاتی ہے کہ سدہ تامہ کی شکل واقع ہو جاتی ہے اور ساتھ ہی خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اور کبھی فالج بھی ہو جاتا ہے۔

علامات

  • مریض بالکل مردہ کی طرح پڑا رہتا ہے گویا بے ہوش ہے اور بیدار کرنے سے بالکل ہوش نہیں پکڑتا

  • ہاتھ پاؤں سرد، آنکھیں پتھرائی ہوئیں، دانتی لگی ہوتی ہے

  • اگر کبھی دورہ کم ہو تو سانس دقت سے آتا محسوس ہوتا ہے

  • منہ میں جھاگ ہوتی ہے

  • دل میں کسی قدر حرکت کا احساس ہوتا ہے

  • بول و براز بے خبر نکل جاتے ہیں

  • پتلیاں پھیل کر بے حس و حرکت ہو جاتی ہیں

وجوہات

  • تر سرد بلغم کی زیادتی

  • سر میں چوٹ

  • دھچکا

  • سر کے بال گرنا

  • نفسیاتی اثرات

متعلقہ بیماریاں

سکتہ: اسباب، علامات اور روایتی تشریح